10 جون، 2025، 11:31 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85858124
T T
0 Persons

لیبلز

بقائی:  یورپ ایران کے خلاف اپنی ماضی کی غلطی  کی تکرار  کررہا ہے

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں آئی اے ای اے کی تازہ رپورٹ کے بارے میں کہا ہے کہ اس رپورٹ میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کوئی شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے بس یہ کہا ہے کہ ایران کو زیادہ تعاون کرنا چاہئے

 ارنا کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کے پر امن  ایٹمی پروگرام میں کوئی انحراف نہیں آیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ  بورڈ آف گورنرس میں اس مسئلے کو اٹھانا ہی غیر منصفانہ ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے کیونکہ خود آئی اے ای اے کے  طے کردہ معیاروں اور ایٹمی اسلحے کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے نیز سیف گارڈ سمجھوتے کے مطابق ایران کے ایٹمی پروگرام میں پر امن مقاصد سے کوئی انحراف نہیں آیا ہے۔

 اسماعیل  بقائی نے کہا کہ ایران نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی ہے اسی بنا پر ہم کہتے ہیں کہ یہ رپورٹ سیاسی ہے اور یورپی ٹرائیکا نیز امریکا کے سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت تیار کی گئي ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .